فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناقص کارکرد گی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر دو کا نسٹیبلوں کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق عوامی شکایت پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس پی لائلپور ٹائون رحمان قادر نے اے ایس پی گلبرگ کو انکوائری کا حکم دیا تو اے ایس پی گلبرگ نے دوران انکوائری دونوں کانسٹیبل ضمیر احمد اور نورالایمان کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے رپورٹ ایس پی لائلپور ٹائون رحمان قادر کو بھجوائی جنہو ں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے د ونوں کانسٹیبلوں کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
