فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے بدلتے موسم میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی فوکس کرتے ہوئے محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو فیلڈ سرگرمیاں بڑھانے کا ٹاسک دے دیا۔گزشتہ 10روز کے دوران ضلع میں 4لاکھ36ہزار جرمانہ عائدکردیا گیا۔ڈینگی سے بچائو کی احتیاطی تدابیر نہ اپنانے پر 5دکانیں سربمہر کر کے 2، ایف آئی آرز کا اندراج بھی کرادیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کو اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کردی گئی۔اے سی سٹی عتیق اللہ،اے سی صدرڈاکٹر ذوالقرنین،اے سی جڑانوالہ رنگ زیب گورایہ،سی او ہیلتھ اسفند یار،احمد فاروق ہندل،ڈاکٹر محمد عظیم سمیت دیگر ہیلتھ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے محکموں کو انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کو کور کرنے والے محکمہ کے ہیڈ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کنٹرول روم کو مکمل فعال کیا جائے واسا،پی ایچ اے اور ویسٹ مینجمنٹ کی ٹیمیں بنا کر ہائی رسک یوسیز کو سویپ کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ بارش کے ایام میں مشینری جذبہ سے کام کیا جائے۔فیلڈ سرگرمیوں میں اضافہ سے ڈینگی پر قابو پانا ممکن ہے۔
