7

فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی

سرگودھا (بیوروچیف) ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہسپتال کے تمام شعبے بہترین سروس مہیا کر رہے ہیں’ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق میڈیکل سپریڈنٹ ڈاگٹر مشتاق بشیر عاکف کی قیادت میں ان ڈور آٹ ڈور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے ساتھ ادویات کی فراہمی بلا تعطل جاری فارماسسٹ ڈاکٹر را طاہر، ڈاکٹر طاہر نوید، اور ڈاکٹر عبدالروف خان کی بہترین حکمت عملی سے ادویات کی 100 فیصد فراہمی جاری غریب اور نادار مریضوں کے لیے مسیحا بن گئے ادویات کی فراہمی سے علاج کرانا آسان ہوگیا ایم۔ ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کی قیادت میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ایمرجنسی سمیت ان ڈور اور آٹ ڈور میں 100 فیصد طبی سہولیات دی جارہی ہیں فارماسسٹ ڈاکٹر را طاہر ڈاکٹر طاہر نوید اور ڈاکٹر عبدالرف خان ادویات کی سپلائی اور ڈیلیوری کی مانیٹرنگ خود کرتے ہیں تاکہ کوئی بھی مریض ادویات سے محروم نہ رہے فارماسسٹ کی شاندار کارکردگی کی بدولت فارمیسی کا تمام عملہ اپنی ڈیوٹی فرض سمجھ کر ادا کررہا ہے مریض اور لواحقین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ مریضوں کو ادویات کی بلاتعطل فراہمی سے مشکلات کم ہورہی ہیں’ تمام ادویات کی دستیابی سے غریب اور حقدار مریضوں کے زخموں پر مرہم رکھی جارہی ہے عوامی سماجی حلقوں نے ایم۔ایس ڈاکٹر مشتاق بشیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا کہ ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کی عوام کے لیے بہترین علاج گاہ بن گئی ہے مریضوں کی جلد صحتیابی سے زندگیاں ہوگییں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں