فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر نے اقبال ڈویژن اورمدینہ ڈویژن کہ ایس ایچ اوز، انویسٹیگیشن اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمرنے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات کوجلداز جلدیکسوکیا جائے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات کے ملزمان کو فوری گرفتار کریں۔ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ جرائم پیشہ افراد ، منشیات فروشوں اور جوا مافیا کے خلاف زیادہ سے زیادہ دیڈ کر کے گرفتاریا ں عمل میں لائی جائیں ۔ روزانہ کی بنیاد پر بینک ڈیوٹی چیک کی جائے اور وہاں پر سیکیورٹی گارڈ اور کیمرہ جات بھی چیک کیا جائے ۔ تھانہ میں نائٹ پٹرولنگ گشت کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور سنیپ چیکنگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔
