6

صفدر آباد کی رہائشی کالونی میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم

صفدرآباد(نامہ نگار)امامیہ کالونی کا گندہ پانی نکاسئی آب نہ ہونے کے باعث ریلوے کی اراضی پر کیبن ایسٹ کے ساتھ ساتھ جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا۔گندے پانی میں مکھیاں ،مچھر اور آبی کیڑے مکوڑے اپنا مسکن بنانے میں کامیا ب ۔ قریبی آبادیوں کے رہائشیوںکی زندگیاں دائو پہ لگ گئیں۔مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑ، بدبو اور تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی محال ہو گیا۔محلہ سعید نگر کے مکینوں کی گزرگاہ ہونے کی بنا پر اور ریلوے ٹریک کے بالکل قریب ہونے سے یہ جوہڑ مصیبت بن گیا ۔شہریوں دہائیاں دیتے رہ گئے کسی نے نہ سنی۔میونسپل کمیٹی صفدرآباد نے چپ سادھ لی،اسسٹنٹ کمشنر صفدرآباد کو کبھی اس راستے سے گزرنے کا شائد موقع ہی نہ ملا ہو ورنہ وہ ایکشن لے لیتے۔ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین نے ڈھنگ ٹپائو کی پالیسی اپنا لی ۔لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر آفس میں بیٹھے افسران کئی بار یہاں کا ماحول دیکھ چکے مگر کسی نے اس کا نوٹس نہ لیا۔حیرت کی بات ہے کہ جب کوئی غریب آدمی اس گزرگاہ پر اپنے بچوں کا پیٹ پانے کے لئے سودا سلف بیچنے کی کوشش کرتا ہے تو ریلوے ملازمین اسے بلیک میل کر کے اپنا رعب جھاڑتے ہین لیکن یہ گندہ پانی ان کو نظر نہین آتا ۔یہ لوگ اپنے افسران کو کیوں نہین رپورٹ کرتے؟سوال یہ ہے کہ کیا یہ صورتحال ایسی ہی رہے گی ۔ہے کوئی اتھارٹی جو اس کا نوٹس لے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں