فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید 85 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے’ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں ورکشے چور لے اُڑے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر بہن بھائی سمیت 4خواتین کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جڑانوالہ کے علاقہ 128 گ ب کے رہائشی اشفاق نے بتایا کہ اس کی کم سن بیٹی یشفع اور بیٹا احسن گھر سے سودا سلف لینے دکان پر گئے واپس نہ آئے’ روڈالہ روڈ کے علاقہ 383 گ ب کی سلمیٰ بی بی نے بتایا کہ اسکی بیٹی (م) کو ملزمان شہامند وغیرہ اور مدینہ ٹائون کے علاقہ نیو گرین ٹائون کی (س) کو نوکری کا جھانسہ دیکر اوباش ملزم نے بے آبرو کر دیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چناب کلب کے باہر حمزہ سے جھپٹا مار کر فون’ طارق آباد کے زین العابدین سے 2لاکھ’ فون’ بھوآنہ بازار کے قریب دانش سے 3لاکھ’ فون’ سمانہ پل کے قریب رضوان سے نقدی’ فون’ بسم اﷲ پارک کے عبدالرحمن سے 10ہزار چھین لیے’ منصورآباد کے کلیم سے نقدی’ فون’ مانانوالہ کے قریب ماجد سے ایک لاکھ روپے’ فون’ کوہستان اڈا کے قریب نعمان سے جھپٹا ما رکر فون’ فیصل ہسپتال کے محمد حسین سے موٹرسائیکل’ سلور سیون مارکی کے باہر عرفان سے 15ہزار’ فون’ لائلپور گیلریا کے قریب عبداﷲ سے 40ہزار’ فون’ بدر بیکری ناظم آباد کے ذوالقرنین سے ڈیڑھ لاکھ لوٹ لیے’ راجباہ روڈ پر ذیشان سے 15ہزار روپے’ فون’ رسالہ روڈ پر طارق محمود سے موٹرسائیکل چھین لیا’ ناظم آباد کے احمد حسن سے 38ہزار’ فون’ ستارہ مال پلازہ کے قریب بابر علی سے پارسل چھین لیے’ 243 رب کے بوٹا سے 19ہزار’ فون’ 58 ج ب کے سرفراز کے گھر سے بکرے’ 238 رب کے طاہر سے نقدی’ فون’ الشفاء ہسپتال کے قریب نعمان سے 12ہزار روپے’ فون’ 209 رب کے سفیان علی سے 2لاکھ روپے’ فون’ حسیب شہید کالونی کے افتخار سے نقدی’ فون’ بلال ٹائون کے عبدالسلام کے گھر سے ڈاکو راشن کا سامان لوٹ کر لے گئے’ جاز دفتر کے باہر نعمان سے جھپٹا ما رکر فون’ دال فیکٹری کے قریب گلزار سے 18ہزار’ فون’ 66 ج ب میں ذوالفقار علی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 68 ج ب کے جاوید سے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ 67 ج ب کے کبیر احمد سے 28ہزار روپے’ فون’ 67 ج ب کے منظور حسین کی ڈھاری سے بکرے’ ٹول پلازہ کے قریب احسن مجید سے ایک لاکھ 36ہزار’ 128 گ ب کے اشفاق سے 63ہزار’ فون’ محلہ رضاآباد کے جاوید کا گھوڑا چوری’ 59 گ ب کے لطیف کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ 73 گ ب کے جاوید سے سوا لاکھ’ 119 گ ب کے سکندر سے 15سو روپے’ فون’ 644 گ ب کے آفتاب سے موٹرسائیکل’ 432 گ ب کے الیاس کی دکان لوٹ لی’ 75 گ ب میں سرور کے گھر کا صفایا کر دیا’ 75 رب کے اسد سے موٹرسائیکل چھین لی’ گجر بستی سمندری کے عدیل سے 40ہزار’ پرتاب نگر کے ذیشان سے نقدی’ فون’ سبزی منڈی کے قریب علی رضا سے سوا تین لاکھ لوٹ لیے’ 475 گ ب کے حماد یوسف سے نقدی’ فون’ 585 گ ب کے اکرم سے 30ہزار’ 552 گ ب کے یوسف کی حویلی سے مویشی’ 527 گ ب کے انس کا گھر لوٹ لیا’ عثمان ٹائون کے افضل سے 10ہزار’ 1ج ب کے اشفاق سے 3ہزار روپے’ فون’ 119 ج ب کے مقصود سے نقدی’ فون’ پرل سٹی کے باہر غلام حبیب سے نقدی’ فون لوٹ لی، دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں لوٹ لیے۔ علاوہ ازیں باغ جناح سے بلال بٹ’ طارق آباد کے حسن قادر’ اسٹیٹ بنک کے باہر سے عثمان’ ہلال احمر چوک سے شفیق’ چنیوٹ بازار سے سعید’ کوتوالی روڈ سے عباس’ جیل روڈ سے شہزاد’ طارق آباد گلی نمبر16 کے سید علی شاہ’ رفیق کالونی کے احسان اﷲ’ ڈرائی پورٹ سے سلطان’ نشاط آباد کے شہباز’ امین ٹائون کے امجد’ مجاہد ہسپتال سے دانش’ بلال کالونی کے احسن جاوید’ کوہ نور سٹی سے علی زیب’ فضل الرحمن’ 208 چک کے محمد احمد’ ٹاٹا بازار سے علی رضا’ نورپورہ کے جاوید’ 225 رب کے بلال’ العزیز ہوٹل سے حسنین’ 68 ج ب کے زاہد حسین’ 72 ج ب کے منیر’ 33 گ ب کے لطیف’ 216 رب کا احمد’ ناصر’ 97 رب کے یاسر علی’ گلستان کالونی کے عارف علی’ سرگودھا روڈ سے حسنین’ غازی آباد کے شہزاد کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔
