6

گوجرہ ،جھنگ روڈ پر منڈی مویشیاں عوام کیلئے درد سربن گئی

گوجرہ(نامہ نگار)جھنگ روڈ پر منڈی مویشیاں عوام کے لئے در دسر بن گئی۔بیوپاریوں نے روڈپر قبضہ جما لیا ،راہ گیروں کوگزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ گوجرہ پر قائم کی گئی منڈی مویشیاں اہلیان علاقہ کیلئے عذاب بنی ہوئی ہے بیوپاریوں نے اپنے جانور منڈی سے باہر کھڑے کر کے آمدرفت میں شدید مشکلات پیدا کر رکھی ہے جبکہ موٹر وئے کو جانیوالی واحدجھنگ روڈپر ٹریفک کیلئے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔اور اہل علاقہ بالخصوص خواتین اور بچوں کو آمدرفت میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے اصلاح واحوال کاپر زورمطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں