10

مسلم لیگ (ن) وومن ونگ کے زیراہتمام افطار ڈنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ کے زیراہتمام ایم پی اے وڈویژ نل صدرمیڈم عظمی جبیں راجہ کی رہائشگاہ پرافطارڈ نر کے موقع پراجلاس منعقدہوا جس میں سٹی صدر ڈاکٹرنجمہ افضل ‘جنرل سیکرٹری کوثرشانی ‘میڈم شمائلہ’کلثوم رفیع ‘شمیم عارف ‘نصرت کموکا’زاہدہ بھٹی’میڈم رابعہ’شبانہ شہزادی ‘فوزیہ عزیز’ریحانہ شاہد’رضیہ سلطانہ ‘میڈم رقیہ’ثریاکنول ‘منیبہ کنول ‘ستارہ رانا’ارشادچوہدری شبنم راناودیگرنے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے وڈویژنل صدرمیڈم عظمی جبیں راجہ نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ خواتین ہرادارے میںمردوں کے ہمراہ اپنارول اداکررہی ہے ملک پاکستان میں خواتین کے عالمی دن کوبھرپورطریقے سے منایاگیا۔اورپنجاب اسمبلی میں بھی خواتین کاعالمی دن منایاگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ‘ میاں محمد نواز شریف کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہی ہیں میاں نواز شریف کے دور میں جو ترقی کا سفر رکا تھا وہ اب دوبارہ شروع ہو چکا ہے ۔ پارٹی قیادت حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی فلاح و بہبود کے مثالی منصوبے شروع کئے (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی فلاح و بہبود کے مثالی منصوبے شروع کئے (ن) لیگ کا بنیادی ایجنڈا عوام کی خدمت اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات انتہائی احسن ہیں اور اس سے عوام کو بھر پور ریلیف میسر آرہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں