6

زرعی ترقی کیلئے نئے آبی ذخائر تعمیر کرنیکی ضرورت ہے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی اور ز ر عی ترقی کیلئے نئے آبی ذخائر اور نہروں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے پارلیمنٹ میں اس خطاب پر خاصی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جس نے انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں نئی نہریں نہیں بننی چاہئیں اگر نہریں نہیں بنیں گی تو پاکستان کی بنجر زمین کیسے آباد ہوگی اور کسان کیسے خوشحال ہو گا؟ انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ گلیاں اور نالیاں بنانے کی بجائے ملکی ترقی کیلئے قومی سطح پر منصوبہ بندی کی جائے ، ہر سال سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں سے بچاؤ، پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے چھوٹے بڑے ایسے ذخائر بنائے جائیں کہ جس میں پانی سٹور ہو سکے جہاں پانی کی کمی ہو وہاں تک پانی پہنچ سکے یہ کہنا کہ ملک میں نئی نہروں کی قطعی ضرورت نہیں ، قوم کے ساتھ سراسر ظلم ہے حیرانگی اس بات کی ہے کہ ہمارا ہمسایہ ملک آئے روز نئی نہریں اور نئے ڈیمز بنا رہا ہے جبکہ ہر ہفتہ کے بعد وہاں ایک نئی یونیورسٹی کا افتتاح ہو رہا ہے مگر پاکستان میں ہر روز قوم کے سامنے نئی سٹوری پیش کی جاتی ہے کہ ملک اقتصادی ، معاشی طور پر ترقی کر رہا ہے شرح سود کم ہو رہی ہے اور عوام کے لئے بجلی سستی کر دی گئی ہے مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے حالانکہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں عام آدمی تکلیف میںہے اور اس کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں مہنگی بجلی ، مہنگی گیس اور پیداواری لاگت بڑھنے سے انڈسٹری کو تالے لگ رہے ہیں بے روزگاری عروج پر ہے نجانے حکمران کون سے معاشی ترقی کے مثبت اشاروں کی بار کرتے ہیں۔ لہٰذا بلند و بانگ دعوؤں کی بجائے قوم کے بڑھتے اصل مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں