9

معیشت کی خوشحالی کیلئے محب وطن قیادت کا ہونا ضروری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری انصاف یوتھ ونگ پاکستان شہباز امیرعلی اعوان ایڈووکیٹ نے آئی ایم ایف کے حکام کی جانب سے اداروں کی کارکردگی کو چیک کرنا،حکومتی اقدامات کو مانیٹر کرنا اور اپنی پا لیسیو ں کو مسلط کرناشرمناک اقدام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کی خوشحالی کے لیے محب وطن قیادت کا ہونا ضروری ہے، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا،سرکاری شعبے کی کارکردگی اور احتساب کو بہتر بنانا اور بدعنوانی سے نمٹنا لازمی عناصر ہیں۔پاکستان میں اقتصادی پالیسیوں میں مسلسل استحکام کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا،پاکستان کے مجموعی قرض میں 8 ہزار 365 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعدپاکستان کا مجموعی قرض 71 ہزار 241 ارب روپے ہوگیاہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا بیرونی قرض 33 ہزار 62 ارب روپے ہوگیا جبکہ خالص حکومتی بیرونی قرض 21 ہزار 754 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ پاکستان پر آئی ایم ایف کے قرض میں 292 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ حکومت صنعتی ترقی، زرعی اصلاحات، اور کاروباری مواقع میں اضافہ کرے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ملک میں مجموعی اقتصادی ترقی ممکن ہو سکے۔ صرف ایک جامع اور دیرپا حکمت عملی ہی پاکستان کو مالی بحرانوں سے نکال کر معاشی استحکام اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔مگر بد قسمتی سے موجودہ حکمرانوں کے پاس معاشی وژن نام کی کوئی چیز نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں