گوجرہ(نامہ نگار)مسلح ڈا کوئو ں نے شہریو ں کو مال وزر سے محروم کردیا ۔ معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 363 ج ب کا رانا نوید شہر سے موٹر سا ئیکل پر اپنے گائو ں جارہا تھا کہ محلہ قادری دربار کے قریب دو موٹر سا ئیکل سوار ڈاکو ئو ں نے روک لیا اور اسکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی اور دو عدد قیمتی مو بائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے علا وہ ازیں چک نمبر 278 ج ب کا سلیما ن اشفاق اپنی فیملی کے ہمراہ مسیحی چرچ پینسرہ سے عبادت کرکے موٹر سا ئیکل رکشہ پر واپس آ رہے تھے کہ نورنگ آ باد کے قریب پینسرہ روڈ پر تین مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کوئو ں نے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور انکے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی ، موبا ئل فونز اور خواتین سے جیو لری چھین لی اور فرار ہو گئے وار داتو ں کی اطلا ع سٹی پولیس و نواں لاہور پولیس کو دی دی گئی ہے جنہوں نے اکوئو ں کی تلا ش شروع کردی ہے ۔
