4

نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت

ساہیوال (بیوروچیف)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس منٹگمری ہال میں منعقد ہوا جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے کی ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا طاہر الرحمن ، اے ڈی سی ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، اے ڈی سی جنرل نیازاحمد مغل، اسسٹنٹ کمشنرز ساہیوال اور چیچہ وطنی رانااورنگزیب، وحید حسن گوندل ، قومی اداروں کے عہدیداران اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں آئس کے بڑھتے ہوئے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور نوجوانوں کو نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گاتاکہ انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں اور ان میں پاکستانیت کے جذبات بھی اجاگر ہوں۔ اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد، ڈی کینٹنگ کے خلاف جاری کاروائیوں اور غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیوں پر بھی تفصیلی غور کیا گیا اور ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے ہدایت کی کہ ڈی کینٹنگ کے خلاف فوری کاروائی شروع کی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ممکن بنایاجاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں