52

وزیراعلیٰ مریم نواز کا CM ایجوکیشن کارڈ دینے کا اعلان (اداریہ)

فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے انقلابی فیصلے، پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لیے سی ایم ایجوکیشن کارڈ متعارف’ 80فی صد سے زیادہ نمبرز لینے والوں کو سی ایم ایمی ننس سٹار کارڈ ملے گا، وزیراعلیٰ کی زیرصدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آئوٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52فی صد، ٹیچرز کی تعداد میں 89فی صد اضافہ ہوا 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار سے بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار ہو گئی جبکہ صوبہ بھر کے پہلے آئوٹ سورسنگ کے پہلے فیز کے بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہو گئی آئوٹ سورسنگ کے بعد سکولوں میں اساتذہ کی تنخواہوں میں 3گنا تک اضافہ ہوا طلبہ کے لیے کرسیاں اور ڈیسک وغیرہ کی تعداد تین لاکھ 71ہزار سے پانچ لاکھ 23ہزار ہو گئی پنجاب میں ایک ہی طرز کے نئے اور جدید سکول آف ایمی ننس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بنے گا وزیراعلیٰ نے میٹرک ٹیک کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا پانچویں جماعت سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کی ہدایت کر دی’ سکولوں میں پینے کے پانی’ وائٹ واش اور فرنیچر کے لیے 90دن کی ڈیڈلائن دے دی، ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دیاگیا وزیراعلیٰ نے بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع میں سکول میل پروگرام کے اجراء کے لیے فوری اقدامات کا حکم دیا ایجوکیشن افسران اور اساتذہ کارکردگی جانچنے کیلئے پی آئی سسٹم نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف طلبہ کو وطن سے محبت اور اخلاقیات کی پابندی کی اہمیت سے آگاہ کرنا ناگزیر ہے میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرا رہے ہیں، تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ طلبہ کو معیاری تعلیم سے آراستہ کریں انہوں نے کہا سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے سکولوں کی آڈٹ سورسنگ کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آ رہے ہیں،، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے سی ایم ایجوکیشن کارڈ جاری کرنے کا انقلابی فیصلہ تعلیمی شعبہ میں ایک نئی جان ڈالے گا طلبہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے خوب دل لگا کر محنت کریں گے فیصلہ کے مطابق سی ایم ایجوکیشن کارڈ کے حصول کیلئے طلبہ کو 80فی صد سے زیادہ نمبر حاصل کرنا ہوں گے وزیراعلیٰ نے سی ایم ایجوکیشن کارڈ حاصل کرنے کیلئے جو معیار تعلیم مقرر کیا ہے بلاشبہ اس سے طلبہ میں اپنا تعلیمی معیار بڑھانے اور ایک دوسرے سے آگے بڑھنے میں مدد ملے گی مقابلہ بازی کی دوڑ میں زیادہ سے زیادہ طلبہ شامل ہو کر اپنی جدوجہد تیز کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوششوں سے تعلیمی شعبہ میں مزید بہتری آنے کی توقع ہے سکولوں کی آئوٹ سورسنگ کے فیصلے کے بھی اچھے نتائج حاصل ہوئے ہیں طلبہ کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹیچرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ان کی تنخواہ میں تین گنا تک اضافہ ہوا سکولوں میں فرنیچر اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تحصیلوں میں ایمی ننس سکول قائم کئے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے سرکاری سکولوں میں فائیو کلاس سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کا مضمون شامل کرنے کا فیصلہ قابل تعریف ہے دراصل جدید دور میں ماضی کے نصاب کی اہمیت کم ہوتی جا رہی ہے لہٰذا وقت کے ساتھ چلنے میں ہی ترقی ہے تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منازل طے کر رہی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اور طلبہ میں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے جدوجہد کرنے کا پیغام تعلیمی شعبہ کیلئے نئی راہ متعین کر رہا ہے جس پر ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے امید ہے جس طرح وہ اپنے اعلان کردہ تمام فلاحی پراجیکٹس کی نگرانی کر رہی ہیں اسی طرح نئے پراجیکٹس کی بھی نگرانی کریں گی اس اقدام سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم واقعی پرائیویٹ سکولوں کے برابر لایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں