فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی شہروں اور دیہات میں یکساں صفائی یقینی بنانے کی پالیسی،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن کا جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہری علاقوں میں صفائی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یونین کونسلز سیکرٹریز روزانہ کی بنیاد پر شکایات کا ازالہ کرکے پورٹل پر اپلوڈ کریں۔تحصیلوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں سیوریج نالوں کی ڈی سلٹنگ بھی بروقت ہونی چاہیے۔صفائی ستھرائی کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کام کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہاہے۔مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔سی او ویسٹ مینجمنٹ عبدالرف،سی او ضلع کونسل فیصل شہزاد،اسسٹنٹ کمشنرز سٹی عتیق اللہ،صدر ڈاکٹر ذوالقرنین بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سمندری، تاندلیانوالہ،جڑانوالہ،چک جھمرہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
