5

بلوچستان میں مسلسل دہشتگردی حکومت کی ناکامی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری، چوہدری ضمیر گجر صدرپنجاب شمالی، قاضی عبدالصبور ہاشمی جنرل سیکرٹری پنجاب شمالی، محمدرفیق لودھی، چوہد ر ی طارق گجر، سید نعیم بخاری ایڈو و کیٹ ودیگر ذمہ داران نے کوئٹہ سے پشاور جانیوالی ٹرین جعفر ایکسپریس پردہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پرگہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں بیگناہ مارے جانے شہریوں وسیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں لمحہ فکریہ ہیں۔ بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی حکومت کی ناکامی ونااہلی ہے۔ عوام کے جان ومال کا تحفظ نا کرسکنے والے حکمران مستعفی ہو جائیں۔ حکومت خالی زبانی کلامی مذمت ودعوئوں سے نکل کرملک وقوم کے مفادمیں فیصلے اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ بصورت اپنی ناکامی وکمزوری کو مانتے ہوئے مستعفی ہوجائے۔ کوئی ہفتہ مہینہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے بغیر نہیں گزر رہا اورحکمران زبانی کلامی جمع خرچ اور قراردادوں سے ہی کام چلاناچاہتے ہیں ایسااب ممکن نہیں ہے۔ حکمرانوں اور ارباب اختیار واقتدار کو بلوچستان سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں پرذاتی مفادات وسیاست سے ہٹ وسیع تر قومی مفاد میں لائحہ عمل بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ بلوچستان کے عوام کو انکے حقوق کیساتھ انکا احساس محرومی دور کرنا چاہیے اوردشمن کے ایجنڈے کی ناکامی کے لئے انہیں اعتماد واحساس دلانا چاہیئے کہ انکو انکے مکمل حقوق دئیے جائیں گے اورانکے ساتھ کسی قسم کا نارواسلوک نہیں رکھا جائیگا۔ بلوچ عوام کو بھی دشمن قوتوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہیئے اور اپنے ہی ملک وقوم کے خلاف کسی سازش میں شریک ناہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں