فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے تاجر لیڈر حاجی غلام مصطفی ، سابق صدر میاں آصف اسلم نے پنجاب حکو مت اور مقامی ڈویژنل و ضلعی انتظا میہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ہم کیسے مسلمان ہیں جو ماہ رمضان کا احترام نہیں کرتے ہمیں کم از کم رحمت ر مضا ن کی تکریم اور حد سے زیادہ تعظیم کرنی چاہیے تاکہ اللہ اور اسکا رسول راضی ہو جائے بدقسمتی سے گذشتہ چند سالوں سے رمضان مبارک کا تقدس مجروح کیا جا رہا ہے ‘ ہوٹلز’ کیفے’ پان شاپس کھلے دکھائی دیتے ہیں ‘ نہ تو ہوٹل مالکان اور نہ ہی روزہ داروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے حالانکہ احترام رمضان ایکٹ پر عملدرآمد ہر ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ماہ مقدس رمضان المبارک میں احترام رمضان آرڈیننس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے’ ماہ رمضان المبارک میں ہوٹل’ ٹی سٹال’ پان شاپ وغیرہ کھولنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے’ انہوں نے کہا کہ ‘انہوں نے مزید مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کو اعتدال پر لایا جائے ناجائز منافع خوروں ‘ ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
