3

دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ بلوچستان میں لگی آگ بجھانے کیلئے تمام پارلیمانی جما عتو ں کومتحد ہوکر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔ جعفر ایکسپریس واقع کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد معصوم لوگوں کا خون بہا رہے ہیں دوسری طرف بعض لوگ ٹی وی چینل پر سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس وقت ہمیں سیاست سے اوپر اٹھنا ہے، مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے۔ حکومت اس میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، پوری قوم اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں