فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈررانا محمد سکندراعظم خاں’ صدر چوہدر ی حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی نے کہا ہے کہ بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن قابل تحسین ہے’ سکیورٹی فورسز نے عورتوں اور بچوں سمیت 130 یرغمالی رہا کروانے کے ساتھ ساتھ تمام 33 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے تاہم 21مسافر اور 4 جوان شہید ہونے پر رنجیدہ ہیں’ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے اور نہ ہی ان کا پاکستان سے کوئی تعلق ہے یہ سامراجی قوتوں کے آلہ کار ہیں جو پاکستان میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیںروز بروز بڑھتی ہوئی دہشت گردی ملکی سلامتی کے لئے نقصان دہ ثابت ہورہی ہے دہشت گردی نے پھر سے سراٹھایا ہے جسے کچلنا ہوگا’ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے درحقیقت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار ہیں، جن میں اکثریت غیر ملکی عناصر کی ہے’ یہ دہشت گرد بے گناہ سندھی اور پنجابی مزدوروں کو قتل کرکے عوام میں اشتعال پیدا کرنا چاہتے ہیں’ تاجر برادری بلوچستان میں سانحہ جعفر ایکسپریس دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے’ پوری قوم سانحہ بلوچستان پر رنجیدہ ہے’ قوم قوم کا مطالبہ ہے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے’پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیںکرنا چاہئے’ دہشت گردوں کو کچلنا ہوگا’ رب کریم بلوچستان میں ٹرین کے شہداء کی مغفرت فرمائے زخمیوں کوجلد صحت یاب کرے’ کابینہ اجلاس میںفیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین چوہدری عاصم حبیب سمرائ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ چوہدری امتیاز علی کمبوہ’ رانا ادریس’ رانا طاہر محمود خاں’ ملک اعجاز احمد’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال نے شرکت کی۔
