پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی سفاکیت کی مذمت

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کی ایک بار پھر غزہ میں جاری اسرائیلی سفاکیت کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا اسرائیل نے نسل کشی کومغربی کنارے تک پھیلا دیا ہے،محاصرے کی وجہسے غزہ کی نوے فیصد سے زائد آبادی بھوک کا شکار ہے،بچے مر رہے ہیں۔عمارتیں تباہ کی جا رہی ہیں،صہیونی آپریشن جنین،نور شمس اورطولکرم تک پھیل چکا ہے،جنگ کو نہ روکا تو اقوام متحدہ کا چارٹرچکنا چورہوجائیگا،دنیا جہنم میں تبدیل ہو جائیگی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہوگا،منیراکرم نے غزہ پر دوبارہ بمباری اورانسانی امداد روکنے کی شدید مذمت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں