29

فیصل آباد سمیت پنجاب کے بازاروں میں ویمن پولیس سکواڈ کا گشت شروع (اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نمایاں بازاروں میں خواتین بچوں اور کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس سکواڈ قائم کر دیئے گئے جو رش کے اوقات میں بازاروں میں گشت کریں گے ویمن پولیس کی پیدل’ سائیکل اور موٹرسائیکل سوار ٹیمیں بازاروں’ مارکیٹوں میں پٹرولنگ کریں گی اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کریں گی ویمن پولیس سکواڈ کے علاوہ بازاروں میں ڈولفن فورس بھی ویمن پولیس سکواڈ کی مدد کیلئے موجود رہے گی بازاروں میں عید کے رش کے باعث شاپنگ کیلئے آنے والی خواتین سے موبائل فون’ پرس چھیننے اور ڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی وزیراعلیٰ کے حکم پر لاہور’ فیصل آباد’ راولپنڈی’ گوجرانوالہ’ سیالکوٹ’ چنیوٹ’ وہاڑی’ بورے والا’ خانیوال ودیگر شہروں میں یہ سکواڈ قائم کیے گئے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر بازاروں’ مارکیٹوں میں گشت شروع کر دیا ہے ڈولفن فورس افطار کے بعد بھی مارکیٹس بند ہونے تک گلیوں میں گشت کرے گا صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس کا کوئیک رسپانس سائیکل سکواڈ لاہور کے بڑے 65تجارتی مراکز پر تعینات کیا گیا ہے لاہور بھر میں 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار سپیشل سکواڈ ڈیوٹی پر مامور ہو گا بائی سائیکل پر مشتمل ڈولفن فورس سکواڈ معروف گلیوں’ بازاروں’ مارکیٹوں اور گنجان آباد علاقوں میں متحرک رہے گا تاکہ کسی بھی جگہ پر کوئی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے اور خواتین اور بچوں کا تحفظ کیا جا سکے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے بازاروں’ گلیوں’ مارکیٹوں میں خواتین کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے،، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر کے عوام خصوصاً خواتین’ بچوں اور کمزور طبقات کیلئے قابل تحسین اور منفرد اقدام اٹھایا ہے بلاشبہ عید اور مذہبی ودیگر تہواروں پر خواتین اور بچوں کو بازاروں اور مارکیٹوں میں رش کے اوقات میں ہراسانی اور پرس چھیننے’ ہراسانی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ویمنز پولیس سکواڈ کی تعیناتی ہی اس مسئلے کا فوری حل ہے پنجاب پولیس سے تربیت یافتہ پھرتیلی خواتین اہلکاروں پر مشتمل ویمن پولیس سکواڈ نہ صرف بازاروں’ مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کا تحفظ کریں گی بلکہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹیں گے وزیراعلیٰ نے ویمن پولیس سکواڈ کے ساتھ ساتھ کوئیک رسپانس ڈولفن فورس کو بھی بازاروں’ مارکیٹوں میں خریداروں کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات جاری کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے،، وزیراعلیٰ مریم نواز صوبہ میں فلاحی کاموں سمیت قانون شکنوں کے لیے بھی سخت ہیں صوبہ بھر کے بازاروں’ مارکیٹوں میں ویمن پولیس سکواڈز کی تعیناتی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بازاروں’ مارکیٹوں میں خواتین اور بچوں کو خریداری کے دوران تحفظ فراہم کرنے میں سنجیدہ ہیں اور عملی اقدام کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ علاوہ ازیں پنجاب حکومت تمام اضلاع میں خواتین کیلئے پولیس سٹیشن بھی قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے تاکہ خواتین کے کیسز کو خواتین پولیس سٹیشنز میں ہینڈل کیا جائے خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف حکومت نے مؤثر اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے صوبہ میں ہراسانی کے واقعات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے وزیراعلیٰ کے حکم پر صوبہ کے نمایاں شہروں میں بازاروں’ مارکیٹوں میں خواتین کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس سکواڈ کی تعیناتی کو خواتین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ اس اقدام کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے اور خواتین اور بچے بازاروں’ مارکیٹوں میں بلادھڑک خریداری کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں