نوجوان نسل کو اپنی ثقافت سے روشناس کرانا ضروری ہے۔ سنگیتا

لاہور (شوبز نیوز)سینئر ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ فلم، ٹی وی اور اسٹیج ایسے پلیٹ فارم ہیں جہاں سے شعور اور آگاہی کا فریضہ سر انجام دیا جاتا ہے،ہمیں اپنے معاشرے کے سلگتے مسائل کو قلمبند کرکے اسے کرداروں کے ذریعے حقیقت کا رنگ دے کر اصلاح کا کام کرنا ہوگا۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ آج کی نوجوان نسل ملک کا مستقبل ہے لیکن اگر میں حقیقت بیان کروں تو یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ہماری نوجوان نسل میں کچھ حصہ مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ دکھائی نہیں دیتا۔ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے روشناس کرنا ہوگا اور اگر وقت ہاتھ سے نکل گیا تو اس کے انتہائی منفی نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب فلم بنانے کے لیے بہت سوچ بچار سے کام لینا پڑے گا۔ اب ایک اچھی فلم بنانے کے لیے اچھے موضوع کا بہترین انتخاب سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ہمیں اردگرد پھیلے پہاڑ جیسے مسائل کا چنا کر کے انہیں قلم کے ذریعے معاشرے میں پیش کر کے اصلاح کا پہلو تلاش کرنا چاہیے مزید کہا کہ میں نے ماضی میں ہمیشہ معیاری فلمیں بنانے کی کوشش کی ہے اور اسی لئے کامیابی بھی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں