63

پاک فوج کا معاشی استحکام میں اہم کردار (اداریہ)

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے۔ لاہور میں اپنے حلقے این اے127 میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام ہماری طاقت ہیں عوامی حمایت سے ہی مشکل اور درست فیصلے کرنے میں کامیابی ملی’ ارادے مضبوط اور نیٹ ٹھیک ہو تو اﷲ تعالیٰ بھی مدد کرتا ہے ہم نے حکومت سنبھالی تو ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا کچھ عناصر نے سیاسی مفاد کے لیے ملکی مفادات کو دائو پر لگایا عوام جانتے ہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام رکوانے کیلئے خطوط لکھے گئے’ مشکل وقت میں وزیراعظم شہباز شریف نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگایا ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا، پاکستان سے ہی ہمارا وجود ہے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی خدمت کا بیڑہ اٹھایا، دن رات کی محنت سے مسائل کو حل کیا وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا عالمی سطح پر پاکستان کی معاشی میدان میں کارکردگی کا اعتراف ہو رہا ہے مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر’ اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کو چھو رہی ہے تمام معاشی اشاریے عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان اڑان بھر چکا ہے انہوں نے کہا اڑان پاکستان کے تحت وطن عزیز معاشی ترقی کی بلندیوں کو چھوئے گا سستی بجلی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 12 فیصد پر آ گیا ہے معاشی کامیابیوں کی بدولت عوام کو ریلیف فراہمی ممکن ہوئی وزیراطلاعات نے کہا عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور اور فرض ہے ٹیم ورک کی بدولت کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے انہوں نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے اس ملک کو عظیم بنانے کیلئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے،، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اﷲ تارڑ کا معاشی استحکام اور قومی سلامتی کے حوالے سے پاک فوج کے اہم کردار کا تذکرہ لائق تحسین ہے ایک وفاقی وزیراطلاعات ہی معترف نہیں بلکہ وزیر خزانہ’ وزیراعظم’ صدر مملکت سب ہی اس کے معترف ہیں کہ قومی سلامتی اور معاشی استحکام کیلئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے، اتحادی حکومت نے جب ملک کا اقتدار سنبھالا تو اس وقت ملک کو بہت سے بحرانوں نے گھیر رکھا تھا جن میں سرفہرست معاشی بحران تھا سمگلنگ کا دھندہ عروج پر تھا ملک سے ڈالرز بیرون ملک منتقل کئے جاتے رہے مگر سیاسی قیادت اس کا سدباب کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد پاک فوج نے سمگلنگ میں ملوث عناصر پر ہاتھ ڈالا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں زرعی انقلاب کیلئے مؤثر اقدامات اٹھائے گئے علاوہ ازیں عسکری قیادت نے ملک میں معاشی استحکام کیلئے بھی کوششیں کیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور آج ملک معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے پالیسی ریٹ میں کمی ہوئی مہنگائی میں بھی کمی واقع ہوئی پاک فوج نے جغرافیائی سرحدوں کی دن رات حفاظت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں جاری ہیں افواج پاکستان ملک میں قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بھی ہمہ وقت مستعدد رہتی ہیں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئرز اور تنصیبات کیلئے بھی چوکس ہیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملک کو معاشی استحکام کے حوالے سے کوششیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں