کسی سہارے کے بغیر محنت کے بل بوتے پر سلیکٹ ہوتا ہوں’ شاداب خان

لاہور (سپورٹس نیوز) ٹی 20میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں واپسی پر سسر ثقلین مشتاق کے کردار کے الزام پر خاموشی توڑ دی۔میڈیا سے گفتگو میں شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6، 7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں، اس دوران میں نے کچھ اچھی پرفارمنس دی، میری دو سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن جب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق بار بار سامنے آتا ہے تو دکھ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خاص طور پر تکلیف دہ ہوتا ہے جب سابق کرکٹر اس طرح کے ریمارکس دیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک کھلاڑی پر کیا گزرتی ہے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت سے کام ہوتے ہیں جو عوام کو نظر نہیں آتے لیکن ہمارے ملک میں نتائج سب سے اہم ہیں، ہم ان کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ثقلین کے اثر و رسوخ پر شاداب نے کہا کہ وہ میری بولنگ کو بہتر بنانے کے لیے کام کررہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے اچھے نتائج سامنے آئیں گے اور میری پرفارمنس میں تسلسل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ثقلین مشتاق کے ساتھ زیادہ تر کرکٹ پر ہی توجہ دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں