51

تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی نوید (اداریہ)

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر دیئے، بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے اقدامات جاری ہیں کاروباری طبقے کی سہولت کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ایکسپورت کو بڑھانا ہے تو ہر سیکٹر کو کردار ادا کرنا ہو گا ہمارے پاس ایسی مصنوعات ہیں جو بین الاقوامی برانڈ بن سکتی ہیں ہمیں برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینا ہے وزیرخزانہ نے کہا پاکستان امریکہ کے ساتھ تعمیری مذاکرات کرنے جا رہا ہے امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد امریکہ جائے گا اور امریکہ کے ساتھ مثبت بات چیت کی جائے گی محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے تنخواہ دار طبقے کو اگلے بجٹ مین ریلیف دینے کیلئے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کے پاس لیکر جائیں گے انہوں نے کہا بجٹ سازی کے لیے سرکاری شعبے سے 98فی صد تجاویز موصول ہو گئی ہیں بجٹ تجاویز پر حکومت اور نجی شعبہ مل کر کام کر رہا ہے بجٹ کو اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل متعلقین کو بتا دیا جائے گا کہ کن تجاویز پر عمل درآمد ہو سکتا ہے جن تجاویز پر عمل درآمد نہ ہ سکا اس کی وجوہات متعلقہ شعبے کو بتا دی جائیں گی وزیرخزانہ نے کہا کہ یکم جولائی کو بجٹ حتمی شکل میں نافذ ہو جائے گا اور کوئی تبدیلی نہیں ہو گی مقصد بجٹ پر عملدرآمد کیلئے زیادہ وقت دینا ہے وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دیئے گئے تمام اہداف پورے کر لئے ہیں’ پُرامید ہیں کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ مئی میں اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا وزیرخزانہ نے کہا تاجروں سے ٹیکس وصولی بہتر ہوئی تاجر دوست اسکیم کو تاجروں سے ٹیکس وصولی سے نہ جوڑا جائے ٹیکس پالیسی شعبہ اس کیلنڈر سال میں وزارت خزانہ کے ماتحت کام شروع کر دے گا، ٹیکس دھندگان کے لیے ایسا فارم ترتیب دے رہے ہیں جو ہر فرد خود بھر سکے گا،، وزیرخزانہ کی جانب سے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئر ریلیف کی نوید واقعی تنخواہ دار طبقے کیلئے بہت اہم ہے تنخواہ دار طبقے کو حکومت سے بہت سی امیدیں ہیں کہ حکومت ان کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کرے گی اگلے دو ماہ قومی بجٹ کی تیاری کے حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ بجٹ کی بنیاد پر ہی حکومت خود پر عوام کا اعتماد بڑھانے میں کامیاب ہو سکتی ہے آئندہ بجٹ جتنا زیادہ عوام دوست ہو گا جس کے ذریعے عوام بالخصوص تنخواہ دار اور مزدور طبقات کو بجلی گیس ادویات اور پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ریلیف ملے گا تو عوام کا اتنا ہی زیادہ حکومتی گورننس پر اعتماد قائم ہو گا سسٹم کے استحکام اور درپیش چیلنجوں سے عہدہ برا ہونے کے لیے آج قومی افہام کی زیادہ ضرورت ہے جس کا ملک کی قومی’ سیاسی’ دینی’ ادارہ جاتی قیادتوں کو بہرصورت احساس وادراک ہونا چاہیے سب مل جل کر ہی ملک کی صورتحال میں بہتری پیدا کرنے کی کوشش کریں گے تو حالات چند ماہ میں بہتر ہو سکتے ہیں آج وطن عزیز کو جن گھمبیر اقتصادی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کے بیل آئوت پیکج کیلئے اسکی کڑی شرائط پر عملدرآمد کرتے ہوئے جس طرح عوام کو بے بس کر کے مہنگائی کے عفریت کے آگے پھینکا گیا ہے اسکے تناظر میں عوام کے روٹی روزگار کے مسائل سے عہدہ برا ہونا اور اقتصادی ترقی واستحکام کی راہ ہموار کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مثبت پالیسیاں بنا کر معاشی صورت حال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کر کے ان کی زندگیوں مین آسانیاں پیدا کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں