صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیجلانے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف)وفاقی حکومت نے صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بات معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لارہی ہے۔حکومت صنعتوں کی بحالی پر کام کررہی ہے، صنعتوں کے ٹیکس ریٹ میں کمی لائی جائے گی، صنعتی شعبے کو پیکیج بجٹ سے پہلے دیں گے، چاہتے ہیں انڈسٹریل سیکٹر بحال ہو، زرمبادلہ ملک میں آئے۔ہارون اختر نے اسٹیل ملز کے مستقبل کے بارے میں بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے دو آپشن پر کام جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں