دنیا کا وہ واحد ملک جہاں پہلا ATM متعارف کروایا گیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آج کل اے ٹی ایم تقریبا ہر شخص کی ضرورت بن گیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسا ملک بھی ہے جس میں حال ہی میں پہلی بار اے ٹی ایم متعارف ہوا ہے۔دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے سہولت کے در انسان کے لیے وا ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلے کبھی لوگ خریداری کے لیے بھاری رقم ساتھ رکھتے تھے لیکن عرصہ ہوا یہ سلسلہ ترک ہوا کیونکہ اب جگہ جگہ اے ٹی ایم مشینیں موجود ہوتی ہیں جہاں کوئی بھی اکائونٹ ہولڈر کارڈ لگا کر مطلوبہ رقم نکال سکتا ہے۔تاہم آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا بھی ملک ہے جن کے لیے اے ٹی ایم مشین اجنبی ہے اور یہاں حال ہی میں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے۔دنیا کا یہ منفرد ملک 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل تووالو نامی ایک ملک ہے اور سمندر کے درمیان ہونے کے باعث یہ باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے لیے اجنبی اس ملک میں گزشتہ دنوں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔اس ملک میں اب کہیں جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیراعظم نے اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کو ملک کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں