عاطف خان کی کرپشن کیس میں پیشرفت سامنے آگئی

کراچی(شوبز نیوز) پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی کرپشن سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے نے حبیب سکیورٹیز کے زاہد حبیب اور نعیم انور کو ایف آئی اے میں پیشی کے نوٹس جاری کیے تھے، عاطف خان سے لاکھوں وصول کرنے والے دونوں افراد نے پیش ہونے کے لیے مہلت مانگ لی۔ زاہد حبیب نے ریکارڈ حصول اور نعیم انور نے طبعیت خرابی کے باعث مہلت طلب کی۔ یاد رہے کہ عاطف خان سے رقم وصول کرنے والوں میں ان کی والدہ گلنار خان اور نادیہ حسین شامل ہیں جبکہ دیگر افراد میں عمران شیرانی، ایم علی الدین صدیقی اور عدیل ظفر بھی رقم وصولی میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں