شاہ رخ کی فلم بازیگر سے متعلق سری رام راگھوں کا ناقابل یقین انکشاف

ممبئی (شوبز نیوز) ایک حسینہ تھی، بدلاپور اور اندھادھن جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ہدایت کار سری رام راگھون نے شاہ رخ خان کی 1993میں ریلیز ہونے والی فلم بازیگر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سری رام راگھون نے انکشاف کیا کہ اپنے مشکل اور کٹھن دور میں ایک ناول پڑھنے کے دوران ان کے ذہن میں ایک کہانی نے جنم لیا تھا۔ہدایتکار نے مزید بتایا کہ میں پوری تندہی کے ساتھ کہانی لکھنے بیٹھ گیا اور فلمی کہانی کو کاغذ پر منتقل کرکے پروڈیوسر ڈھونڈنے نکل پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں