ہمارے درمیان وہ قربت نہیں جو دوستی میں ہوتی ہے

ممبئی (شوبز نیوز) بھارت کے معروف اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ اکشے کمار ان کے دوست نہیں بلکہ صرف فلمی ساتھی (colleague) ہیں۔ اگرچہ دونوں نے کئی مشہور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جیسے ہیرا پھیری اور بھاگم بھاگ، لیکن پاریش راول کے مطابق فلمی صنعت میں زیادہ تر تعلقات پیشہ ورانہ نوعیت کے ہوتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاریش راول نے دی للن ٹاپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری میں لوگ ساتھی ہوتے ہیں، دوست نہیں۔ ان کے بقول سچے دوست وہی ہوتے ہیں جو اسکول یا تھیٹر کے زمانے میں بنتے ہیں۔ انھوں نے خاص طور پر نصیرالدین شاہ، اوم پوری اور جانی لیور کو اپنے قریبی دوستوں میں شمار کیا جن سے ان کا تعلق تھیٹر کے دنوں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں