51

پاکستانی قوم آزمائشوں سے گھبرانے والی نہیں (اداریہ)

پاک فوج کی بھارت کو ایک بار پھر وارننگ، مسلح افواج نے امن استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں، پاکستان نے یہ بات بار بار واضح کی ہے کہ وہ ایک امن پسند ملک ہے اور خصوصاً خطے میں امن کا خواہاں ہے لیکن قومی مفادات کے تحفظ کیلئے اس کی عسکری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے تاریخ گواہ ہے کہ بھارت یا مقبوضہ کشمیر میں جب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہوا اگلے ہی لمحے اس کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے بھارتی سرکار نے بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی یہی بھارت کی پرانی عادت اور مکاری وعیاری ہے جس سے اس کا چہرہ بے نقاب ہوتا ہے پہلگام واقعہ کے بعد صورتحال پیدا ہوئی اور بھارت کی جنگ مسلط کرنے کی دھمکیاں سامنے آنے کے بعد پاکستان نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کر لئے ہیں جبکہ قوم کا ہر فرد اپنی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے پاکستانی قوم آزمائشوں سے ہرگز گھبرانے والی نہیں اور مشکل وقت میں تمام سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر متحد ہے ایک جذبے کے ساتھ ریاست کی بقاء اور دھرتی کے تحفظ کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کیلئے تیار ہے قوم کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے ہماری افواج اور دیگر فورسز اپنی قوم کے جذبے کے پیش نظر ہمیشہ ہر محاذ پر سرخرو ہوتی ہیں پاکستان نے ہمیشہ بہت حوصلے کے ساتھ اور صبر اور کسی بھی قسم کی دراندازی سے دور رہنے اور عالمی قوانین کا احترام کیا ہے ہماری افواج اور پوری قوم کا یہ عزم ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اورسلامتی کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے جنگیں جذبوں سے جیتی جاتی ہیں بھارتی حکمرانوں کی طرح نہیں کہ بے سرویا الزام لگا کر پاکستان کو اشتعال دلانا اور بعد میں جنگ کی دھمکیاں دینا بھارت جان لے کہ پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے اور پاکستانی میزائل بھارتی میزائلوں سے اور پاکستانی میزائل ٹیکنالوجی بھارتی میزائل ٹیکنالوجی سے کہیں آگے ہے پاک فضائیہ اور پاکستانی میزائل نہایت مختصر وقت میں بھارتی نیوی کی اس ساری قوت کو تباہ کر سکتے ہیں جو پاکستانی سمندروں میں داخل ہو کر کراچی کی ناکہ بندی کرنے کی کوشش کرے گی پاک فوج مشرقی اور مغربی سرحدوں سے چوکنا ہے فضاء سے زمین اور سمندر تک ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے تیار ہے جبکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے درمیان ایک گہرا رشتہ ہے اور ہر پاکستانی اپنی افواج کے ساتھ ہے،، مکار عیار بھارتی حکمران نریندر مودی کے خلاف بھارت مین آوازیں اُٹھنا شروع ہو چکی ہیں مودی نے اہم عہدوں پر تعینات اعلیٰ فوجی افسران کو زبردستی ہٹا دیا ہے کیونکہ انہوں نے حکومت کے غلط احکامات سامنے سے انکار کر دیا تھا جس کا خمیازہ ان افسران کو عہدوں سے ہٹانے کی صورت میں ملا بھارتی پارلیمنٹ سے بھی مودی کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ پہلگام واقعہ میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث تھیں مگر اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی طور پر پراپیگنڈہ کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی پاکستان نے خارجہ پالیسی کے ذریعے عالمی ممالک کو بھارتی پراپیگنڈے سے آگاہ کیا جبکہ بھارتی دھمکیوں کے بعد افواج پاکستان نے سرحدوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کئے فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت کیلئے مشقیں جاری ہیں مکار بھارت اپنی سازشیں بھی جاری رکھے ہوئے ہے اب وہ چاہے جتنے بھی روپ بدل لے اس کو سبق سکھانے کیلئے ہماری بہادر افواج مکمل طور پر تیار ہیں، پوری قوم اپنی نڈر افواج کے ساتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں