افریقی بالر کگیسو ربادا کا منشیات کے استعمال کا اعتراف

جوہانسبرگ (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقی فاسٹ بالر کگیسو ربادا نے منشیات کے استعمال کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی عبوری معطلی قبول کر لی ہے، جس کے باعث وہ رواں سال 3 اپریل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل2025)سے اچانک دستبردار ہو گئے تھے۔ اس وقت ان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز نے یہ بیان دیا تھا کہ ربادا ایک “اہم ذاتی معاملے” کی وجہ سے وطن واپس جا رہے ہیں تاہم منشیات سے متعلق معاملے کی کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں