فلموں میں اداکاری کی پیش کش ہورہی ہے، رز کمالی

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل رزکمالی نے کہا ہے کہ فلم میں کام کیلئے پیشکش ہوئی ہے لیکن میں روایتی کردار نہیں بلکہ منفرد کردار کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رز کمالی نے بتایا کہ جس طرح پاکستانی فنکار دیار غیرمیں جا کر ملک کا نام روشن کرتے ہیں، اگر پاکستانی فلم میکر بھی دنیا کے مختلف ممالک اور ان کے خوبصورت مقامات پر جا کر زیادہ سے زیادہ فلموں کی عکسبندی کریں، تو اس کے ذریعے جہاں فلموں کے معیار میں بہتری آئے گی، وہیں دوسرے ممالک سے ثقافتی تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔رزکمالی نے کہا کہ اس وقت پاکستانی فلم میں بہترین لوکیشنز کی شدید کمی ہے۔ نوجوان فلم میکرز ایک ہی طرح کی لوکیشنزاستعمال کرنے کے بجائے اگر نئے اورحیرت انگیز مقامات پر فلموں کی شوٹنگز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں