کار کی ٹکر سے نہر میں گرنے والے بچے کی نعش مل گئی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس پل کے قریب بگڑے امیرزادے کی کار کی ٹکر لگنے سے میاں بیوی جاں بحق اور نہر میں گرنے والے بچے کی نعش مل گئی۔ تفصیل کے مطابق دو روز قبل ڈھڈی والا کے علاقہ یوسف آباد گلی نمبر18کا رہائشی وارث علی اپنی اہلیہ سونیا بی بی اور 5سالہ بچے کے ساتھ کینال روڈ پر جا رہا تھا جب وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس پل کے قریب پہنچا تو عقب سے آنے والی تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے میاں بیوی موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا 5سالہ بیٹا سبحان موٹر سائیکل سے اچھل کر نہر میں گر گیا تھا۔ ریسکیو1122ٹیموں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے آج صبح حادثہ سے10کلو میٹر دور سمندری روڈ بائی پاس کے قریب سے5سالہ بچے سبحان کی نعش مل گئی جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں