24

کیڑا منڈی گرلز کالج سادات کالونی کی سڑک تعمیر کی جائے

صفدرآباد(نامہ نگار)کیڑامنڈی گرلز کالج سادات کالونی تا ریلوے پھاٹک غربی روڈ کب تعمیر ہو گی ،عوام انتظار کی چکی میں پس کر رہ گئے ، دو نسلیںدنیا سے جا چکی ہیں ابھی تک کسی نے بھی اس طرف دھیان نہیں دیا ۔ڈیلی بزنس رپورٹکو شہریوں نے بتایا کہ گرلز کالج سادات کالونی کیڑا منڈی کی آبادی کی طرف رہائشی ایریاز میں ریلو ے کی زمین کے ساتھ ساتھ روڈ کی سخت ضرورت ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ کسی بھی سرکاری محکمہ نے عوام کی سہولت کیلئے اقدامات نہین کئے ،اس کی شکائت کس سے کی جائے کونسا محکمہ ہے جو روڈ کی سہولت عوام کو دے گا ۔اسسٹنٹ کمشنر صاحب کو تو کوئی فکر ہی نہیں انہین کونسا مطلب ہے اس سڑک کی تعمیر سے ان کی کوئی دلچسپی ہی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں