مریم نواز کا بڑا اقدام،فیصل آباد ڈویژن کے 10003طلبہ میں آج لیپ ٹاپ سکالر شپ چیک تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف فیصل آباد پہنچ گئیں، سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کرینگی، فیصل آباد ڈویژن کے 5928طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے 4075 طلبہ کو ہونہار سکالر شپ فیزII کے تحت چیک دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے طلبہ کو ہونہار سکالرشپ فیزIIکے تحت ایک کروڑ روپے کے وظائف دئیے جائیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز کے 2462طلبہ کو 67لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔ فیصل آباد کے میڈیکل کالجز میں زیر تعلیم 82طلبہ کو 4لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے کالجز سیکٹرکے 1531طلبہ کو 29لاکھ روپے کے وظائف ملیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن میں سرکاری یونیورسٹیز کے 4224طلبہ کو لیپ ٹاپ ملیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن میڈیکل کالج میں زیرتعلیم 318طلبہ کو سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت لیپ ٹاپ ملیں گے۔ فیصل آباد ڈویژن کے سرکاری کالجز کے 1385طلبہ بھی سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر تیسرے سے آٹھویں سمیسٹرکے طلبہ کو فیزII میں سکالر شپ دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہونہار سکالر شپ 30ہزار سے بڑھا کر 50ہزار کئے گئے ہیں، ہونہار سکالر شپ پروگرام کے لئے 153572درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، 130006درخواستیں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت بی ایس، میڈیکل کالج کے طلبہ کو سکالر شپ دئیے جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر آزاد کشمیر،گلگت بلتستان،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے طلبہ کو بھی ہونہار سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے منفرد ہونہار سکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں مجموعی طور پر90ارب روپے کے سکالر شپ دئیے جائیں گے۔ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پروگرام کی پہلی تقریب یو ای ٹی لاہور میں ہوئی، یو ای ٹی لاہور میں 13886طلبہ کو لیپ ٹاپ جبکہ 3121طلبہ کو فیزII کے تحت ہونہار سکالر شپ دئیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دے کر انہیں ٹیکنالوجی کی بلند پرواز کے لئے پر مہیا کررہے ہیں۔ پنجاب کا کوئی بچہ مالی وسائل کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، یہ ہمارا عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں