کک باکسر رابعہ انور نے گولڈ میڈل جیت لیا

کراچی(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کک باکسر رابعہ نور نے باکو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ کک باکسنگ میں پاکستان کے لیے ایک اور سنہری کامیابی ملی ہے، بلدیہ ٹائونن کراچی کی باہمت اور باصلاحیت بیٹی رابعہ نور نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔رابعہ نے جیتنے کے بعد کہا کہ انھوں نے4رانڈ کھیل کر فائٹ جیتی، جس پر انھیں بے حد خوشی ہے، رابعہ نور نے ٹائون چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انھیں اسپانسر کیا۔بلدیہ ٹائون کی بیٹی نے محنت، حوصلے اور عزم سے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ہیں، ٹائون چیئرمین بلدیہ عبدالکریم آسکانی نے اس ہونہار کھلاڑی کو اسپانسر کر کے اس کامیابی کا راستہ ہموار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں