موٹر وے پر المناک حادثہ،3افراد جان کی بازی ہار گئے

جڑانوالہ(نامہ نگار) موٹروے ایم تھری پر اورٹیک کرتے ہوئے بس کی سائیڈ سے کنٹینر اور مزدا آپس میں ٹکرانے پر دونوں گہری کھائی میں گرنے پر ڈرائیور سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ لنڈیانوالہ کی حدود چک نمبر 628گ ب کے قریب ایم تھری موٹروے پر اے سی بس کے ڈرائیور نے اورٹیک کرتے ہوئے آگے جاتے ہوئے کنیٹنر کو سائیڈ ماری جس پر کنیٹنر بے قابو ہو کر مزدا سے جا ٹکرایا حادثہ میں کنٹینر اور مزدا موٹروے سے نیچے گہری کھائی میں جا گرے جسکے نتیجہ میں مزدا ڈرائیور سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونیوالے افراد کی شناخت اعظم ولد خدا بخش ساکن بہاولپور،فرمان ولد باغ علی ساکن رائیونڈ لاہور،زمان ساکن ملتان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا شکار ہونیوالا کنٹینر اور مزدا لاہور کی جانب جا رہے تھے، تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں