بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حکومت سے دورہ پاکستان کیلئے گرین سگنل مل گیا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو حکومت سے دورہ پاکستان کے لیے گرین سگنل مل گیا۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق حکومت کی جانب سیگرین سگنل مل گیا ہے تاہم ابھی حکومت کی طرف سے تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔بی سی بی آفیشل کے مطابق تحریری اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں سے بات کریں گے۔خیال رہے کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔ سیریز کے لیے 25 مئی سے 3 جون تک شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا تاہم پی ایس ایل کی وجہ سے سیریز میں ردو بدل کیا جائیگا۔سیریز 27 مئی سے 5 جون تک کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ فیصل آباد کے بجائے لاہور میں کرانیکا آپشن بھی زیر غور ہے۔لاجسٹک کی وجہ سے لاہور میں پہلا میچ کرانے کے آپشن پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں