فورتھ سیڈڈ کوگف کی اٹالین اوپن ٹینس میں کامیابی

روم(سپورٹس نیوز)امریکی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف اور اٹلی کی ٹینس کھلاڑی جیسمین پاؤلینی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں فائنل میں پہنچ گئی جبکہ 22 سالہ چین کی ٹینس کھلاڑی ڑینگ کنوین خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔21 سالہ امریکی ٹینس سٹار اور 2023 کی یوایس اوپن چیمپئن کوکوگف نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی ڑینگ کنوین کو شکست دی اور فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں میںامریکی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ کوکوگف نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں