دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھون ”ون ون” 24مئی کو کراچی میں ہو گی

کراچی(سپورٹس نیوز)دنیا کی سب سے بڑی ہاف میراتھون ‘ون رن’ ہفتہ 24 مئی کو ہوگی۔کراچی دوسری مرتبہ بین الاقوامی ون رن کی شراکت داری میں ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔ایونٹ میں کراچی سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں 2 لاکھ سے زائد رنرز ایکشن میں ہوں گے جب کہ کراچی میں ہونیوالے ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد رنرز شامل ہوں گے۔ون رن میں ہاف میراتھون کے علاوہ ایک کلومیٹر، 5 کلومیٹر اور 10 کلو میٹر کے مقابلے بھی ہونگے ون رن میں دنیا کے مختلف شہروں میں ایک ہی روز لاکھوں رنرز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں