بشریٰ انصاری کی 69ویں سالگرہ کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) لیجنڈری اداکارہ بشری انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ پہلی بار کھل کر اپنی عمر سے متعلق بات کرتی دکھائی دیں۔بشری انصاری نے 15 مئی کو انسٹاگرام پر مختصر ریل شیئر کرتے ہوئے بھی اپنی 69 ویں سالگرہ کا بتایا تھا۔ان کی سالگرہ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں اور عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند اور طویل عمر کی دعائیں کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں