جو لوگ ایمانداری سے صحافت کر رہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے موجودہ دور میں جو لوگ ایمان داری سے صحافت کررہے ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں۔ انھوں نے یہ بات آرٹس کونسل اور پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئر صحافی پرویز مظہر کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ ،سینئر صحافی مظہر عباس،مقصود یوسفی ،اقبال لطیف ،اداکار شہزاد رضا ،اسلم شیخ ،کاشف خان،شہزاد علی خان ، ،ڈاکٹر ہمامیر،جاوید میمن کے علاہ فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اطہر جاوید صوفی اور صدر عبدالوسیع قریشی نے بھی پرویز مظہر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں