شوبز میں کامیابی کیلئے سخت محنت کررہی ہوں، سویرا شیخ

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابیوں کے بعد اپنی تمام تر توجہ شعبہ طب کی جانب کر لی ہے، میں روایتی بیان بازی نہیں کر رہی بلکہ میں حقیقت میں اپنے شعبے کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم کا آخری سال ہے جس کے بعد وطن واپس آ کر اس کی پریکٹس شروع کر دوں گی، میرا یہ عزم ہے کہ میں غریب اور مستحق لوگوں کیلئے بغیر کسی معاوضے کے فرائض سر انجام دوں گی۔انہوں نے کہا کہ میرا یہ ماننا ہے کہ اگر خدا کی ذات کی قربت حاصل کرنی ہے تو دکھی انسانیت کی خدمت کی جائے اور شعبہ طب اس کا بہترین ذریعہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں