جنوبی ایشیائی مسلمان اداکاروں کو اپنی پہچان پر فخر ہونا چاہیے۔ فرحان طاہر

لاہور (شوبز نیوز) ہالی ووڈ میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار فرحان طاہر نے جنوبی ایشیائی اور مسلمان شناخت کو اپنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت کو کمزوری کے بجائے انفرادیت کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ فرحان طاہر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو جنوبی ایشیائی اور مسلمان اداکاروں کے لیے اچھے کرداروں کی کمی تھی۔انہوں نے تھیٹر کی طرف رخ کیا تاکہ شیکسپیئر جیسے چیلنجنگ کردار ادا کر سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔فرحان طاہر نے کہا کہ میں اپنی جلد کا رنگ یا عقیدہ نہیں بدل سکتا، لیکن میں اپنی تربیت اور مہارتوں پر کام کرسکتا ہوں۔انہوں نے ان خصوصیات کو اپنی انفرادیت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں