اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلے جاری

جنیوا(سپورٹس نیوز)ایل سلواڈور کے نامور ٹینس کھلاڑی مارسیلو آریوالو گونزالیز اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اے ٹی پی جنیوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بیہار اور جرمن جوڑی دار جوران ویلیگن نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈڈ مارسیلو آریوالو گونزالیز اور میٹ پاویک کو شکست دی۔ اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر جنیوا میں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں