پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ’ غیر ملکی کوچز کی درخواستیں موصول

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی تقرری کیلیے غیر ملکی کوچز کی درخواستیں موصول ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر 48 سالہ ایشلے نوفکے بھی امیدواروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ایشلے نوفکے 1 ایک روزہ میچ اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچزمیں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایشلے نوفکے سمیت دیگر غیر ملکی کوچز کی درخواستیں بھی موصول ہوئی ہیں جبکہ آخری تاریخ 6 جون مقرر کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 4 شعبوں بولنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز کی درخواستیں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں