یونس خان کوچنگ کیلئے بہترین انتخاب ہیں’ وسیم اکرم

لاہور (سپورٹس نیوز) وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ سکندر رضا سے نوجوان پلیئرز کو سیکھنا چاہئے، بابر اور رضوان کی کرکٹ ابھی باقی ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ہو، فیصلہ حکومتوں کو کرنا ہے، یونس خان ایک بہترین کوچ ہوسکتے ہیں، میں ایک فلم کرچکا ہوں مزید نہیں کرسکتا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند زندگی ضروری ہے، نوجوانوں کو فاسٹ فوڈ سے بچنا چاہئے، بچوں کو قدرتی چیزوں کی طرف لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سکندر رضا نے زبردست کام کیا ہے، نوجوان پلیئرز کو سکندر سے سیکھنا چاہئے، ذہنی اور جسمانی طور پر آپ کو مضبوط ہونا ہوگا، ہم امید کرتے ہیں کہ پلیئرز کا مائنڈ سیٹ تبدیل ہو، ہم بے صبر قوم ہیں، ہمیں فوری نتائج چاہئے ہوتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ ایشیا کپ اور ورلڈکپ میں ابھی وقت ہے، ہم سب چاہتے ہیں پاک بھارت کرکٹ ہو، پاک بھارت کرکٹ معاملے پر حکومتوں کو فیصلہ کرنا ہوگا، میں پاک بھارت کرکٹ معاملے پر زیادہ بات نہیں کہہ سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں