رونالڈو کا النصر چھوڑنے کا فیصلہ۔ مبہم پوسٹ پر مداح حیران

ریاض (سپورٹس نیوز) پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی سے متعلق مبہم پوسٹ شیئر کردی۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرو لیگ ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد مبہم پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا تھا کہ یہ باب ختم ہوگیا!۔انہوں نے مزید لکھا کہ کہانی ابھی تک لکھی جا رہی ہے، میں اس سفر میں سب کا مشکور ہوں۔رونالڈو نے جنوری 2023میں النصر کے ساتھ 164ملین پائونڈ سالانہ کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس دوران انہوں نے 105میچز میں 93گول اسکور کیے، ان کی سب سے بڑی کامیابی 2023میں عرب کلب چیمپئنز کپ کی فتح تھی تاہم سعودی پرو لیگ کا ٹائٹل ان کے حصے میں نہ آ سکا۔ سال 2022میں کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ کر سعودی کلب جوائن کیا تھا۔رونالڈو کا النصر کے ساتھ موجودہ معاہدہ جون 2025میں ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے 26مئی 2025کو النصر کے آخری میچ میں الفتح کے خلاف 3-2سے شکست کے باوجود ایک گول اسکور کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں