نیشنز ہاکی کپ۔ پاکستان گیم انٹیلی جنس سے دھاک بٹھانے کیلئے تیار

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان نے کہا ہے کہ نیشنز کپ کی تیاریوں کے پیش قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کا محور گیم انٹیلیجنس بن چکی ہے، تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر کام ہورہا ہے۔ ذراع ابلاغ سے گفتگو میں طاہر زمان نے کہا کہ انہوں نے کہاآج کی ہاکی اب صرف میدان میں نہیں بلکہ ذہن میں کھیلی جاتی ہیجہاں ذہانت، پیشگی فیصلہ سازی اور حکمت عملی جسمانی صلاحیت جتنی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی حکمتِ عملی سمجھنے کی صلاحیت بڑھانے پر بھی کام ہورہا ہیں جبکہ گول فینشنگ، چانس بنانے اور سب سے بڑھ کر انہیں کنورٹ کرنے پر محنت کر رہے ہیں۔طاہر زمان نے کھلاڑیوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ ٹیم اس نئے انداز کو پوری دلچسپی سے اپنا رہی ہے اورکھلاڑی یہ سیکھنے کے لیے بے تاب ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں