اپنے پاپا کی پرنسز ہوں اداکارہ حنا طارق

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ میں پاپا کی پرنسز ٹاپ والی لڑکی ہوں۔نجی ٹی وی کے ڈرامہ سیریل نقاب سے مشہور ہونے والی اداکارہ حنا طارق نے حال ہی میں ایک چینل کو انٹرویو دیا جہاں انہوں نے مختلف موضوع پر کھیل کر گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سب کو دیکھتی ہوں کہ وہ گھر جاتے ہیں تو والدین ساتھ ہوتے ہیں لیکن میں جاتی ہوں تو اکیلی ہوتی ہوں، میں ہمیشہ فیملی میں ہی رہی ہوں، میرے کوئی دوست نہیں ہیں، کزنز کے ساتھ باہر جاتی تھی۔اداکارہ حنا نے کہا کہ میں فیملی پرسن ہوں، میں پاپا کی پرنسز ہوں، زیادہ وقت کزنز کے ساتھ گزارتی ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی گھر کے باہر ہی رکھتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں